دیہاتیوں میں بیت الخلاء بنانے کا سامان تقسیم

کنری(نامہ نگار         )ٹیئر فنڈ یوکے کے تعاون سے سماجی تنظیم سچا کے تحت منعقدہ تقریب میں لوگوں میں ڈبلیو سی،سینیٹری پائپ اور ہول تقسیم کئے گئے،تفصیلات کے مطابق کنری کی نواحی کالونی جوزف آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد حسین کھوسہ اور سچا کے کوآرڈینیٹر وہیڈ آف آرگنائزیشن امروز گوئیل تھے تقریب میں ٹیئر فنڈ یوکے کے تعاون سے سماجی تنظیم سچا ڈائیوسس آف حیدر آباد کے زیر اہتمام تعلقہ کنری کی دو یونین کونسلوں چھجڑو اور ڈڈرو کے دیہی علاقوں کے گاؤں،گوٹھوں جہاں گھروں میں لیٹرین بنانے کا کوئی تصور نہیں ہوتا اور وہ حاجت کیلئے کھیتوں کو استعمال کرتے ہیں ان دیہات کے مرد وخواتین پر مشتمل خاندانوں میں مہمان خصوصی نے 214 ڈبلیو سی،سینیٹری پائپ اور ہول تقسیم کئے اس موقع پر تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد حسین کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہات میں گھروں میں لیٹرین بننے سے گندگی اور پھیلنے والے مختلف امراض پر قابو پایا جا سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن