سکھر(بیورو رپورٹ) ملک میں جاری مہنگائی اور پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں مسلسل ہونے والے اضافے کے خلاف سکھر کی وکلاء برادری سراپا احتجاج وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے سیشن کورٹ کے احاطے میں زیر قیادت سردار قربان کلوڑ،ظہیر بابر،جے کمارو دیگر کے مظاہرہ کیا اور وکلاء کی جانب سے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اس موقع پر وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ حکومت بھی عمران حکومت کے نقش قدم پر چل نکلی ہے عمران حکومت کی طرح یہ بھی عوام پر مہنگائی کے آئے روز بم گرارہی ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت مہنگائی ختم کرنے کے بجائے غریب عوام کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی روزمرہ زندگی کو تنگ کررکھا ہے وکلاء برادری نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا کے نوٹس لیکر لوگوں کو ریلیف فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ غریب عوام کو آئے رو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔ٹھاروشاہ سے نامہ نگار کے مطابق ملک میں مسلسل پٹرول کی قیمتوں میں اضافی کی وجہ سے مہنگائی کا نیا طوفان نے کئی گھروں کے چولہے بجھاڈالے ۔ پیٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھرسے اضافہ کے بعد مہنگائی نے بھی نیا جنم لے لیا ہے،سرکاری ملازم ہو یا دیہاڑی دار مزدور دو وقت کی روٹی کمانے کے لیئے بھی پریشان ہوگیاہے، حکومت وقت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے روز پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریبوں کے گھروں کے چولہے بجھادیں ہیں۔ ملک کے اندر شدید مہنگائی کی وجہ سے غریب افراد اپنے بچوں کو بہتر تعلیم یا بہتر صحت دینے کے لیئے بھی شدید پریشان ہوگیا ہے، اس حوالے سے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ٹھاروشاہ میں مزدوری پڑی میں بیٹھے مزدوروں نے حکومت وقت سے شدید شکایات کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے تو پھر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تو عوام کو کوئی ریلف نہیں دیا ہمارے گھروں کے چولہے ہمیشہ کے لیئے بجھادیئے گئے ہیں۔ جب ہمیں مزدوری بھی نہیں ملتی کیا بچوں کو کھلائیں گے دو وقت کی روٹی کیلئے بھی پریشان ہو گئے ہیں