میرپورخاص(بیورورپورٹ) علماء ایکشن کمیٹی نے کھری کواٹر میں واقع قدیمی جامع مسجد کے اطراف میں گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے پر انتظامیہ سے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں ایک ٹاور بننے کے بعد سے جامع مسجد کی پوری گلی نالی کے گندے پانی سے متاثر ہے سابقہ ڈی سی کو گزشتہ ڈیڈھ سال سے اسکی شکایت کرتے آرہے ہیں مگر انہوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سابقہ انکروچمنٹ انچارج ٹاو ر کی مالکان سے ملی بھگت تھی جس کی وجہ سے انہوں نے بھی اس جانب کوئی توجہ مرکوز نہیں کی اور ایک بڑی بلڈنگ نالوں کے اُوپر کھڑی کردی گئی جس کی وجہ سے پورا علاقہ خاص کر جامع مسجد شدید متاثر ہوئی ہے اکثر مسجد کے مین دروازے کے سامنے نالیوں کا پانی جمع رہتا ہے جس کی وجہ سے نمازیوں کو مسجد اور گلی کے رہاشی افراد کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ اگر مسجد کے سامنے سے گندے پانی کی نکاسی کا مسلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو علماء ایکشن کمیٹی آہند پیس کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے پر غور کریں گی۔