کنری / شکار پور (نامہ نگاران)بجلی کی بدترین اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرے اور دھرنے دیئے گئے تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کنری کے زیر اہتمام بجلی کی 10 سے 12 گھنٹے کی ظالمانہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف جے یو آئی (ف) کے ضلعئی رہنما مولانا عبدالواحد چانڈیو کی قیادت میں بوسٹاں روڈ پر کنری کے پرانے بس اسٹاپ پر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور دھرنا دیا گیا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالواحد چانڈیو،پی پی پی رہنما ڈاکٹر منصور باجوہ،نو منتخب اقلیتی کونسلر شیوا نند ودیگر نے قیامت خیز گرمی اور حبس میں کی جانے والی طویل اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی کمر توڑ مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کو برباد کرکے رکھ دیا ہے روزانہ کئی کئی گھنٹے بجلی کی طویل بندش سے لوگ بے حال اور راتیں جاگ کر ذہنی مریض بن گئے ہیں جبکہ بجلی پر چلنے والا کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے جس کیوجہ سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے ہیں اور ان کے گھروں میں فاقوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں بجلی بندش کی وجہ سے پانی کی سپلائی سخت متاثر ہو رہی ہیں گھروں میں پینے اور مساجد میں وضو کیلئے پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے شہر میں برف نہ ملنے کے باعث لوگ سخت مشکلات کا شکار اور ٹھنڈا پانی پینے کو ترس گئے ہیں انہوں نے کہا کہ شاید سندھ میں کنری پہلا اور واحد شہر ہے جہاں بجلی کے بلوں کی ریکوری 90 فیصد سے زائد ہے لیکن اس کے باوجود شہری بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی بدترین سزا کا مسلسل سامنا کر رہے ہیں۔