امریکہ کا یوکرائن کے لئے 820 ملین ڈالر فوجی پیکج کا اعلان 

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے اعلان کیا ہے کہ امریکا یوکرین کو زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے دوناسامزمیزائل سسٹم، چار اضافی اینٹی آرٹلری ریڈارز اور 155ایم ایم کے توپ خانے کے ڈیڑھ لاکھ رانڈز بھیجنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ یہ اسلحہ جلد ہی یوکرائن کو بھیج دیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے میڈرڈ میں نیٹو ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد یوکرین کے لیے تقریبا 820 ملین ڈالر کے فوجی سامان کا اعلان کیا۔ اس اجلاس میں روس کے یوکرین پر حملے اور اس کے مرکوز کی گئی۔سامان کے اس پیکج میں دو طیارہ شکن نظام، چار ریڈارز، حال ہی میں داخل ہونے والے امریکی ہیمارس راکٹ لانچروں کے لیے نئے میزائل اور 155 ملی میٹر دھانے والی توپ کے ڈیڑھ لاکھ گولے شامل ہیں۔
یوکرائن،امداد

ای پیپر دی نیشن