اسلا م آباد (خصوصی نامہ نگار) امریکی معاون وزیر خارجہ برائے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمینٹ آفیئرز ( آئی این ایل) ٹوڈ ڈی رابنسن نے 29 جون سے 2 جولائی تک دورہ کر کے واپس چلے گئے دورے کا مقصد امریکہ اور پاکستان کے باہمی تعلقات کے قیام کے75 سال ہو نے پردونوں ممالک کے درمیان شراکت پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ تفصیلا ت کے مطا بق دورے کے موقع پر معاون وزیر خارجہ رابنسن نے پاکستان کے سینئر حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں انسداد منشیات، صنفی اْمور، بین الاقوامی جرائم کی روک تھام اور سرحدی حفاظتی معاملات سمیت متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ معاون وزیر خارجہ رابنسن نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ اور آئی این ایل کی پاکستان کے ساتھ شراکت کے چالیس سال مکمل ہونے کے موقع پر ’’انصاف، سلامتی اور خوشحالی‘‘ کے عنوان کے تحت منائی جانے والی تقریبات میں بھی شرکت کی۔
امریکی ضابطہ
امریکی معاون وزیرخارجہ ٹو ڈی رابنسن دورہ مکمل کرکے واپس چلے گئے
Jul 03, 2022