پاکستانیوں کیلئے انسانیت کی خدمت کے عوض ڈیانا ایوارڈ 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) 10 پاکستانی نوجوانوں نے تعلیم صحت آگاہی اور سماجی خدمت میں ڈیانا ایوارڈ حاصل کرکے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر لیا نوجوانوں کی عمر 25 برس سے کم  جبکہ ایوارڈ ہولڈر ایک لڑکی کی عمر 18 برس ہے جو ان سب میں کم عمر ہے اسلام آباد کی 18 سالہ اقراء بسمہ کو دماغی صحت کیلئے کام کرنے اور نفسیاتی دباؤ کا شکار افراد کی گفتگو سننے کیلئے ایک پلیٹ فارم بنانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا گوجرانوالہ کی 20 سالہ رمنا سعید کو جنسی ہراسگی کے تدارک کیلئے کام کرنے اور خواتین کو اس کے خلاف کھڑا ہونے کیلئے گرانقدر کام کرنے کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا ۔ فہرست میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ علیزے خان کا نام بھی شامل ہے۔
ڈیانا ایوارڈ

ای پیپر دی نیشن