شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار) محکمہ وائلڈ لائف شورکوٹ کی غفلت اور ملی بھگت کے باعث شورکوٹ چھاؤنی کے جنگل میں لاکھوں روپے مالیت کی نایاب نسل کی مادہ نیل گائے شکاریوں کی گولی کانشانہ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل نیل گائے کو مقامی لوگوں اور محکمہ جنگلات کے عملہ نے دیکھ کر محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع کی جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے جنگل میں نیل گائے کی رہائش کی تصدیق کردی، سیکرٹری جنگلات نے مادہ نیل گائے کیلئے نر نیل گائے کے انتظام کا بھی عندیہ دے رکھا تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف کو مقامی لوگوں درجنوں بار شکایت کی کہ مذکورہ گائے کا شکار کر لیا جائے گا نامعلوم شکاریوں نے شورکوٹ جنگل سے اس قیمتی اور نایاب نسل کی نیل گائے کو چار گولیاں مار کر شکار کر لیا،جسکی باقیات کو دیکھنے کے بعد مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع کردی۔
نیل گائے شکار
شورکوٹ چھاؤنی: محکمہ وائلڈ لائف کی ملی بھگت شکاریوں کی فائرنگ سے نیل گائے ہلاک
Jul 03, 2022