لاہور‘نارنگ منڈی (نامہ نگار‘نمائندہ نوائے وقت ) جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں مبینہ طور پرحساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر‘ نارنگ منڈی اور اوکاڑ ہ میں 2 نوجوانوں نے خود کشی کرلی ۔ حساس ادارے کے ریٹائرڈ آفیسرہارون رشید کی خون میں لت نعش باتھ روم سے ملی ہے جبکہ نعش کے پاس چاقو بھی پڑا ہواتھا۔ ہارون رشید شدید ڈپریشن کا شکار تھا ۔ اوکاڑہ میں نوجوان عمر دراز نے گھریلوحالات سے تنگ آکر خود کشی کرلی۔ریل بازارنارنگ کے رہائشی 22سالہ لیاقت نے پسند کی شادی نہ ہونے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں۔
خود کشی