کول ٹرانسپورٹ کیلئے ویگنوں کی دستیابی یقینی ، ٹریک ٹھیک کیا جائے:سعد رفیق 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس میں ریلوے ریونیو اور افغانستان سے کوئلے کی ٹرانسپورٹیشن کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئلے کی ترسیل کے لیے سبی، کندیاں اور خوشحال کوٹ میں اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ کول ٹرانسپورٹ کرنے کے لیے ویگنوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور ٹریک کو ٹھیک کیا جائے۔ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کول فائرڈ پاور پلانٹس کے لیے افغانستان سے کوئلہ درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کے لیے ریلوے حکام کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔اجلاس میں سیکرٹری، سی ای او  اور دیگر اعلء افسران نے شرکت کی۔
سعد رفیق 

ای پیپر دی نیشن