لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت نے انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے 3 رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں21 جولائی تک توسیع کر تے ہوئے انہیںشامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، پی ٹی آئی رہنماؤں خالد گجر، شبیر احمد اور محمد رضوان نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیا جوہر ٹاؤن میں انتخابی مہم کے دوران ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن کے درمیان فائرنگ ہوئی، پولیس نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو مقدمے میں ملوث کر دیا۔
جوہر ٹائون فائرنگ کیس
جوہر ٹاؤن فائرنگ کیس‘ 3 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع
Jul 03, 2022