عمران کا خطاب، کراچی میں بڑی سکرین لگانے پر پی ٹی آئی کارکنوں، پولیس میں تصادم 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) شہر قائد میں عمران خان کے اسلام آباد جلسے کا خطاب دیکھنے کیلئے بڑی سکرین لگانے کے معاملے پر پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کے دوران عمران خان کا خطاب براہ راست دیکھنے کیلئے سی ویو کے مقام پر بڑی سکرین لگانے کا اہتمام کیا گیا تاہم پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو سکرین لگانے سے روکتے ہوئے سامان سمیت گاڑیاں روک دیں اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل علی زیدی فہم خان بلال غفار جمال صدیقی شہزاد قریشی و دیگر بھی موقع پر موجود تھے ذرائع کے مطابق علی زیدی سمیت دیگر رہنماؤں کی پولیس کے ساتھ دھکم پیل ہوئی اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس سے گاڑیاں چھڑوا  لیں۔

ای پیپر دی نیشن