آئین کی پاسداری کے بجائے فریقین کی دلداری نیا "نظریہ ضرورت" ہے:عرفان صدیقی 


 اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری کے بجائے فریقین کی دلداری نیا "نظریہ ضرورت" ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق آئین اور قانون کی پاسداری کے بجائے فریقین کی دلداری عہد حاضر کا "نظریہ ضرورت" ہے۔ یہ بات مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہی ہے۔ بظاہر پنجاب میں وزیر اعلی کے انتخاب پر سپریم کورٹ کے مصالحانہ فیصلے کے پس منظر میں سینٹر صدیقی نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ " تحریری آئین اور قانون کے ہوتے ہوئے سب سے بڑی عدالت، سپریم کورٹ آف پاکستان کا ،یونین کونسل یا فیملی کورٹ کی مصالحتی کمیٹی اور گاؤں کی پنچایت کی سطح تک آ جانا اور اس پر جج صاحبان کا فخر بڑا المیہ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن