کراچی(نیوز رپورٹر) سندھ حکومت نے کرونا کے بڑھتے پھیلا کو روکنے کے لیئے بند مقامات پر ماسک لازمی قرار دے دیا۔محکمہ داخلہ سندھ کا کرونا ایس او پیز سے متعلق حکم نامہ جاری ہوگیا، جس میں بند بازاروں مالز اور دیگر مقامات پر ماسک لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ریسٹورنٹس شادی بیاہ کی تقریبات، پارکس، میں ویکسینیٹڈ افراد ہی آسکتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں کویڈ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔ دفاتر میں میں حاضری 100 فیصد رہے گی۔ تاہم ویکسین لگوانا لازمی ہے۔
سندھ میں بند مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار
Jul 03, 2022