نصیر آباد( نامہ نگار)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر عطاء اللہ خان بلیدی نے کہاکہ اوستہ محمد میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے خطیر رقم سے بجلی کی فراہمی کے لیے نئے ٹرانسفارمرز ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی،ٹف ٹائل،سیوریج سسٹم کی بحالی،بلیک ٹاپ روڈ سمیت دیگر عوامی منصوبے دیے گئے جس سے عوام بھر پور مستفید ہو رہے ہیں۔ صوبائی حکومت نے میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صحیح معنوں میں ایک متوازن عوام دوست اور تمام طبقات کے لیے سازگار بجٹ پیش کیا ہے جس میں تمام طبقات کی بہتری اور صوبے کی ترقی کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔