کوئٹہ (بیورورپورٹ ) جمعیت علما اسلام( نظریاتی )کچلاک کے زیر اہتمام شمولیتی جلسہ ہوا جس میں کرد قوم کے سربراہ ٹکری عبدالباری کرد کی قیادت میں خاندان اور سینکڑوں افراد سمیت جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیتی جلسہ عام سے جمعیت علمااسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی نائب امیر مولانا مفتی رحمت اللہ خلجی، ٹکری عبدالباری کرد، تحصیل کچلاک ناب امیر مولانا عبدالقادر، مفتی کلیم اللہ، مولوی احسان اللہ متوکل اور دیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لادین قوتیں پاکستان کو سیکولر ریاست بننے کے لیے ملک کے اسلامی اور نظریاتی تشخص کوختم کرنیکی سازشیں کررہے ہیں ملک کی اسلامی و نظریاتی تشخص کی حفاظت اور قومی وحدت کا فروغ موجودہ دور کا ایک بڑا چیلنج ہے اسلامی تشخص اور اپنے تہذیب اور مذہب کا دفاع ہی مسلمانوں کا اصل سرمایہ ہے انہوں نے کہا کہ اسوقت عالم کفر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متحد ہوچکا ہے۔اس کا مقابلہ صرف دینی قوتوں اور پوری امت مسلمہ کے اتحاد سے کیا جاسکتا ہے۔
کچلاک : جے یوآئی ( نظریاتی )میں سینکڑوں افرادکی شمولیت
Jul 03, 2022