انسداد ڈینگی ڈے پر ڈی سی گوجرانوالہ کی قیادت میں ریلی،پمفلٹس تقسیم

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھرکی طرح انسداد ڈینگی اور آگاہی کے دن کے طور پرمنایا گیا اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر دفتر سے ڈی ایچ او دفتر سیالکوٹ روڈ تک ایک آگاہی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز کامران حسین، ڈاکٹر انعم فاطمہ ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد، ڈی او ریسکیو رفعت ضیائ،ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ،فوکل پرسن برائے وبائی امراض ڈاکٹر معیز،اور ہلال احمر دیگر افسروںو نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی بھر پور حصہ لیا،واک کے شرکاء نے پلے کارڈز، بینرز اور پوسٹرز اٹھارکھے تھے، شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے  خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی کی افزائش کو روکنے کے لیے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے ،انسداد ڈینگی آگاہی ڈے منانے کا مقصد شہریوں میں ڈینگی مچھر سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اجاگر کرنا اور ماحول کو صاف ستھرا  بنانا ہے لہذا شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ  ایئرکولر، گملوں، گھروں کی چھتوں سمیت مچھر کی افزائش کے تمام ممکنہ مقامات خشک رکھیں اور جہاں کیمیکل و لاروا ایسائیڈنگ سپرے کی ضرورت وہاں ایسے تمام اقدامات کیے جائیں جن کی بدولت ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔ ۔دریں اثناء ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں بھی ڈینگی ڈے کے حوالے سے ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز نے کی۔ اس کے علاوہ ڈینگی سے آگاہی کے لیے ایک خصوصی ٹرک بھی تیار کیا گیا ہے، محکمہ صحت کا یہ خصوصی ٹرک شہر میں آگاہی  مہم چلائے گاجو شہریوں کو ڈینگی سے بچنے کی احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کریگا۔

ای پیپر دی نیشن