حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)بیوپار ی منیر ولد محمد حنیف سکنہ جوڑیانوالہ ، علی رضا ولد سیف اﷲسکنہ بچہ نو، فداحسین سکنہ جوریاں دیگر 5بیوپاریوں کے ہمراہ مزداگاڑی میں سوارہوکر شیخوپورہ سے حافظ آباد آرہا تھا کہ بھاکا بھٹیاںکے قریب انہیں چار ڈاکووںنے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور 21لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرارہوگئے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھاکا بھٹیاںکے مقام پر پولیس چیک پوسٹ قائم ہے لیکن وہاںپر پولیس افسروں کی نااہلی کی وجہ سے کوئی ملازم ہی تعینات نہیں ہے جس کی وجہ سے مذکورہ راستے پر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں عام ہوچکیں۔