گوجرانوالہ(نمائند ہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ کوآپریٹو سوسائٹیز گوجرانوالہ نے ڈینگی آگاہی واک ڈی سی کالونی گوجرانوالہ میں منعقد کی جس میں ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی گوجرانوالہ ملک محمد اشفاق شاہد اور سرکل رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی گوجرانوالہ عمر فاروق ہنجرا اور انتظامیہ کمیٹی کے ممبران محمد فاروق شیرا‘ نبی احمد چیمہ‘ محسن سرفراز وڑائچ‘ رانا ندیم الحسن‘ چیف انجینئر مزمل حسین اور معززین ٹائون نے شرکت کی۔ کمیونٹی سنٹر سے کمرشل مارکیٹ تک ڈینگی آگاہی ریلی نکالی گئی اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز گوجرانوالہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ڈینگی ایک موذی مرض ہے جو کہ مچھروں کے کاٹنے سے انسانوں میں بیماری کا باعث بنتا ہے صفائی نصف ایمان ہے اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر اس موذی مرض سے اپنے آپ کو اور اپنے عزیز واقارب کو بچایاجاسکتا ہے۔
ڈینگی موذی مرض ،مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتا ہے: عمر فاروق ہنجرا
Jul 03, 2022