فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی )معروف سیاسی سماجی شخصیت شیخ عاصم مظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کا بیرون ممالک بھجوایا گیا غیر قانونی پیسہ فوری واپس لایا جائے، پاکستان میں احتساب کی چاپ صاف سنی جاسکتی ہے مگراس کی رفتارتسلی بخش نہیں اگر اختیارات سے محروم نیب آئندہ بھی کچھوے کی رفتارسے چلتارہاتوپھربڑے مگرمچھ قابونہیں آئیں گے، انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں بدعنوانوں کیخلاف منظم اورموثراندازسے کریک ڈائون کیا جائے احتساب کوسیاسی انتقام قراردینے والے عوام کوبیوقوف نہیں بناسکتے ،انہوں نے کہا کہ شورمچاناچورکی فطرت ہے ۔
بیرون ممالک بھجوایا گیا غیر قانونی پیسہ فوری واپس لایا جائے:عاصم مظہر
Jul 03, 2022