شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر حاجی ملک اقبال کی قیادت میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنان کا درجنوں کاروں اور گاڑیوں پر مشتمل قافلہ اسلام آباد پریڈ گرائونڈ میں جلسہ میں شرکت کیلئے روانہ ہوا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے حاجی ملک اقبال نے کہا کہ ملکی خوداری و خود مختاری کے تحفظ کیلئے جاری عمران خان کی جدوجہد میں وہ تنہا نہیں پی ٹی آئی کا ہر رہنما اور کارکنان ان کے ساتھ ہے اور پارٹی چیئرمین کی ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے احتجاجی تحریک کا حصہ بنتے رہیں گے حکومت کے کسی جارحانہ اقدام سے ہم گھبرانے والے نہیں ۔
حکومت کے کسی جارحانہ اقدام سے ہم گھبرانے والے نہیں:ملک اقبال
Jul 03, 2022