حج کی فرضیت کا انکار کرناکفر ہے: غلام مرتضیٰ شازی

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) ممتاز مذہبی سکالر مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا ہے کہ حج تمام عبادتوں نماز،روزہ،زکوٰۃ اور قربانی کا جامع اور مالی اور جسمانی عبادتوں کا مجموعہ ہے، حج کی فرضیت قطعی ہے، اس کی فرضیت کا انکار کرناکفر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دینی اجتماع سے خطاب کرتے کیا، مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا کہ مدینہ منورہ کائنات کاوہ نگینہ ہے جہاں ہرلمحہ آسمان سے رحمتوں کی بارش برستی ہے،حضورنبی کریم ؐ کے شہر دلنوازکے رہنے والوں کا ادب واحترام بھی آپؐ کی نسبت وتعلق کی وجہ سے لازم ہے اور جو ایسانہیں کریگا وہ جہنم کا ایندھن بنے گا حضرت ابن عمر ؓ کی روایت ہے کہ حضوراکرم ؐ نے فرمایاکہ جو شخص تم میں سے مدینہ میں مرنے کی طاقت رکھتاہووہ ایسا کرے کیونکہ جو مدینے میں مرے گا میں اللہ کے سامنے اس کی شہادت دوں گا۔

ای پیپر دی نیشن