رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی ) وائس چیئرمین پنجاب صرافہ اینڈجیولرزایسوسی ایشن حاجی مختار احمد ببی نے کہاہے کہ حکومت کی طرف سے جیولرزپر6 فیصد مزید عائد ٹیکس مستردکرتے ہیں یہ کاروباری طبقہ کامعاشی قتل ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے جیولرزکے کاروبارکوناقابل تلافی نقصان پہنچ چکاہے۔ دوسری جانب مزیدٹیکس لاگوکرناانتہائی ظلم اورزیادتی ہے۔ حاجی مختاراحمدببی نے کہاکہ صرافہ اینڈجیولرزایسوسی ایشن اپنے ممبران کے حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بنائیگی اوران کے معاشی قتل کیخلاف ہرسطح پرآوازاٹھائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طورپرایسے بے جاٹیکسزسے کاروباری طبقے کومعاشی مسائل سے دوچارنہ کرے۔