چمن:سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ،ڈپٹی کمش ر نے امن وامان کو پہلی ترجیح قراردیا

Jul 03, 2022

چمن(نامہ نگار)چمن(نامہ نگار)لیویز ہیڈکوارٹر انچارج محمد حنیفاء  اچکزئی نے وزیر حوالدار لیویز فورس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمز میں ملوث اور انتظامیہ کو مطلوب ڈکیت کو گرفتار کرکے  پستول برآمد کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر حسن حارن ہوت نے چارج سنبھالنے کے بعد سے ہی پہلی میٹنگ میں لیویز فورس اور افسروں  کو ہدایات جاری کی کے امن و امان حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ضلع چمن میں امن قائم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے دوسری جانب شہر کے مضافات میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اسی ہفتے کے دوران کئی افراد کو سٹریٹ کرائمز میں  اپنی نقدی اور قیمتی موبائل فونز سے ہاتھ دھونا پڑا اس کے علاوہ پرائیویٹ سکولوں تک کو نہیں بخشا گیا ۔

مزیدخبریں