حق دو تحریک کوعوام میں پذ یر ائی مل ر ہ ی ہے: ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ(بیورورپورٹ) حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حق دو تحریک کوعوام میں پذیرائی مل رہی ہے جماعت اسلامی عوام کو حقوق دلاکر عدل وانصاف کیاسلامی حکومت قائم  کرے گی  قیام پاکستان سے لوٹ مار  اور عوام کا استحصال جاری  ہے ،صوبائی دارالحکومت حکمرانوں کی غفلت وبے حسی کی وجہ سے  مسائلستان  بن رہاہے پینے کا صاف پانی نہیں مل رہاحکمرانوں نے پاکستان کو سری لنکا بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے ہم سب ملکر کوئٹہ سمیت بلوچستان کو معاشی آئینی حقوق دلائیں گے عوام الیکشن میں ترازونشان پر نشان لگاکر محرومی سے نجات حاصل کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران کلی دیبہ زون 29میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے  جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسہ سے جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء  ڈاکٹرعطاء الرحمان، مولانا عبدالکبیر شاکر ،امیرجماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی ،عبدالمجید سربازی، عبدالرافع خلجی ،حاجی شاہ محمد بڑیچ ،عبدالہادی بابڑودیگر ذمہ داران نے خطاب کیا ۔جلسہ میں امیر ضلع نے مشاورت سے حاجی شاہ محمد بڑیچ کو  کونسلر کیلئے نامزد کیا۔درجنوں نوجوانوں نے جماعت اسلامی کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مقررین نے  کہا کہ کوئٹہ صوبائی دارالحکومت ،لاکھوں شہریوں وتمام قوموں کا مسکن ہے بدقسمتی سے حکمرانوں ،منتخب نمائندوں نے کوئٹہ کے مسائل حل کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کر دیا حق دو تحریک اور جماعت اسلامی ملکر بلوچستان کے عوام کی طرح کوئٹہ کے شہریوں ولاکھوں عوام کو حقوق دلائیگی کوئٹہ میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں ہر طرف لوٹ مار کرپشن وکمیشن مافیا کادوردورہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن