لاہور(خبرنگار)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے فروٹ و سبزی منڈیوں کے دورے کیے۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم نے فروٹ و سبزی منڈی سنگھ پورہ کا دورہ کیا اور پیاز، ٹماٹر، آلو، لہسن، سبز مرچ اور دیگر اشیاء ضروریہ کی طلب و رسد کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل ہی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔