لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر)محمدسہیل چودھری نے کہا ہے کہ انسدادِ پتنگ بازی ٹیمیںاتوار کے روز اپنی اپنی بیٹس میں متحرک رہیں۔ پتنگ سازی و گڈی ڈور کی ترسیل کو روکیں۔ سہیل چودھری نے ایس ایچ اوز کو کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔پتنگ بازی و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائیں۔ گذشتہ ماہ کے دوران پتنگ بازی ایکٹ کے تحت1617مقدمات درج کئے گئے۔سٹی ڈویژن میں 495، کینٹ 331،سول لائنز158، صدر 179، اقبال ٹاؤن 190 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 264 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 12ہزار901پتنگیں،863چرخیاں،758پنی ڈور،617گچھیاں برآمدکی گئیں۔سہیل چودھری نے کہا کہ والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی پتنگ بازی کے انسداد میں اپنا کردار ادا کریں۔
انسدادِ پتنگ بازی ٹیموںکو اتوار کے روزبھی متحرک رہنے کا حکم
Jul 03, 2022