تحفظ عقائد اہلسنت کیلئے مفتی محمد عابد جلالی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا:اشرف جلالی 

Jul 03, 2022

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ تحفظ عقائد اہلسنت کیلئے مفتی محمد عابد جلالی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔وہ بہترین مدرس، عظیم مفتی اور ملت کے بے باک ترجمان تھے۔ نظام مصطفی کی حکمرانی اور ناموس مصطفی کی پاسبانی کیلئے انتھک جدوجہد کی۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، عظمت اہل بیت ؓکے دفاع اور ناموس صحابہ ؓکی حفاظت کیلئے جاندار کردار ادا کیا۔ مرکز العابد اہلسنت جیا بگا میں تحریک فکر رضا پاکستان کے بانی مفتی محمد عابد جلالی کے دوسرے سالانہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔

مزیدخبریں