خشک، صاف ستھرا ماحول ڈینگی کی افزائش روک سکتا ہے: راجہ منصور

لاہور ( نیوز رپورٹر) سیکر ٹری انفارمیشن اینڈ کلچر راجہ منصور نے کہا کہ ہماری ذرا سی احتیاط ڈینگی جیسے موذی مرض کے خاتمے کو یقینی بناسکتی ہے۔ خشک اور ستھرا ماحول نا صرف ڈینگی کی افزائش کو روک سکتا ہے بلکہ آلودگی سے جڑے دیگر مسائل سے بھی نجات دلا سکتا ہے۔ اپنے گھروں اور گلی محلوں سے بارشی پانی کا بروقت نکاس، سیوریج سسٹم کی حفاظت، کھڑے پانیوں کی صفائی اور ذخیرہ شدہ پانی میں ڈینگی کی پیداوار کی روک تھام کیلئے تجویز کردہ ادویات کا استعمال پنجاب کو ڈینگی سے پاک صوبہ بنا سکتا ہے۔ شہری حکومتی اقدامات کیساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس امر کو باآسانی یقینی بنا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈینگی ڈے کے موقع پر محکمہ تعلقات عامہ کے زیر اہتمام ڈی جی پی آر ہیڈ آفس سے ایبٹ روڈ پرآگاہی واک کی قیادت کے دوران کیا۔ واک میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب سے ڈائریکٹر نیوز جاوید یونس،ڈائریکٹر ایڈمن نایاب حیدر اور دیگر انتظامی افسران کے علاوہ ملازمین نے بھی شرکت۔ راجہ منصور احمد نے ایبٹ روڈ پر واقع سرکاری و نجی دفاتر کے نزدیک اشیاء خورو نوش فروخت کرنیوالے دکانداروں ، ٹھیلہ مالکان اور ریڑھی بانوں کو ڈینگی سے تحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانوں اور ٹھیلوں کے نزدیک پانی جمع نہ ہونے دیں۔ اپنے سفر گرد ماحول کو خشک رکھیں۔ کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں۔ اپنے کاروبار کی جگہ پر مچھر مار سپرے یا ادویات کے چھڑکاؤ کو یقینی بنائیں۔خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے خریداروں کی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...