فیروزہ (نامہ نگار) پنجند کنال سے نکلنے والی ششماہی نہروں سے سالانہ وارہ بندی کے تین ماہ بعد پانی کی فراہمی شروع ہوگی۔ کاشتکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ واضح رہے کہ ہیڈ پنجند سے نکلنے والی پنجند کنال کو 15اکتوبر سے 15 اپریل تک سالانہ وارہ بندی کے تحت بند کر دیا جاتا ہے لیکن ہیڈ پنجند کو 15 اپریل کی بجائے تین ماہ بعد یکم جولائی کو پانی چھوڑا گیا پانی کی عدم فراہمی سے سونا اگلتی زمین ویران ہو گئی۔