راجن پور ٗ جام پور ( نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت )ڈپٹی کمشنر راجن پور جمیل احمد جمیل نے کھاد کی ترسیل بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ زراعت ڈیلرز اور کھاد کی کمپنیوں کو بروقت کھاد کی فراہمی یقینی بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔کھاد ڈیلرز کا اسٹاک رجسٹر چیک کریں۔کھاد کی فراہمی ،بکنگ اور فروخت کی چیکنگ کریں۔اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈی جی خان مہر عابد حسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت راجن پور ڈاکٹر شعیب کلیم بھٹہ کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر راجن پور جمیل احمد جمیل نے مزید کہا کہ کھاد کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں۔