یو اے ای کے صدر کی چین کے سینئر سفارتکار سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال

Jul 03, 2022

ابوظہبی(شِنہوا)متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے دورے پر آئے ہوئے چین کے سینئر سفارت کار یانگ جیچھی سے ملاقات کی  جس میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر یانگ نے صدر شی جن پھنگ کا یو اے ای کے صدر کو تہنیتی پیغام پہنچایا۔یانگ نے کہا کہ چین مشرق وسطی میں اپنی سفارت کاری میں متحدہ عرب امارات کو ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنر سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی طرف سے پیش کردہ اسٹریٹجک رہنمائی چین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اس سال کے آغاز سے اب تک دونوں رہنماں نے ایک کامیاب ملاقات اور فون کال پر گفتگو کے ذریعے نئے دور میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے راہنمائی کی ہے۔یانگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین متحدہ عرب امارات  کی اپنی قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپورحمایت اور اس کے اندرونی معاملات میں کسی بھی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔یانگ نے کہا کہ ان کا ملک چین کے مجوزہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو اور گلوبل سیکورٹی انیشیٹو کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت کو سراہتا ہے اوران دو بڑے اقدامات کے تحت متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہے، جس کا مقصد پائیدار عالمی امن اور طویل مدتی ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہے۔
 تعلقات

مزیدخبریں