شندور پولو فیسٹیو ل کی رنگا رنگ تقریبات جاری

Jul 03, 2022

چترال(پی پی آئی) خیبر پختونخوا میں 3 روزہ شندور پولو فیسٹیول  کی رنگا رنگ تقریبات  ہفتہ کو دوسرے روز بھی جاری رہیں، 12 ہزار 5 سو فٹ دنیا کے بلند ترین پولو میدان میں کھیلا جانے والا یہ فیسٹیول اپنی نوعیت کا اہم فیسٹیول ہے۔اس موقع پر مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیلاشی، چترالی، خٹک ڈانس اورلوک گیت پیش کئے گئے، حکومت خیبر پختونخوا اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ افتتاحی تقریب میں پیرا گلائیڈرز اور پیرا ٹروپرز نے وہاں موجود شائقین سے خصوصی داد وصول کی۔فیسٹول کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں ملک بھر سے سیاحوں نے علاقے کا رخ کیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سول اور ملٹری عہدیداران سمیت مقامی انتظامیہ کے عہدیداران اور بڑی تعداد میں علاقے کے عوام نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں پولو کے میچز کے ساتھ ساتھ شرکائکے لئے رات کے وقت خصوصی طور پر آتش بازی اور کیمپ فائر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر علاقائی فنکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

مزیدخبریں