لاہور(سپورٹس ڈیسک )ایلیز مارٹنز، ہیتھر واٹسن،   افرو ایشیا کپ کی بحالی کا منصوبہ اے سی سی اجلاس میں پیش کرینگے : جے شاہ 

کراچی(سپورٹس رپورٹر)ایشین کرکٹ کونسل افروایشیا کپ بحال کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، جس سے بھارت کے ویرات کوہلی اور پاکستانی کپتان بابر اعظم اگلے سال ایک ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 50 اوورز کی سیریز پہلی بار 2005 میں کھیلی گئی تھی ، 2007 میں شیڈول دوسرے ایڈیشن سے قبل ہی مذکورہ ایونٹ کو ختم کردیا گیا تھا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے نے بتایا کہ مذکورہ کرکٹ کپ کی بحالی کی کونسل کے اجلاس میں منظوری دی جا سکتی ہے۔ اس حوالے سے چند تجاویز پیش کی ہیں۔ یہ ایک پریمیم ٹورنامنٹ ہے جس سے نہ صرف آمدنی ہوگی بلکہ افریقہ میں کرکٹ کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی مگر ہم فی الحال اس حوالے سے قانونی پہلوؤں پر کام کر رہے ہیں۔ ایشین کرکٹ کونسل برمنگھم میں ہونیوالی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سالانہ جنرل اجلاس کے موقع پر غیر رسمی ملاقاتوں میں ٹورنامنٹ کیلئے جگہ کی نشاندہی کرے گا جہاں جونیئر اور خواتین کرکٹ کیلئے اپنے ترقیاتی پروگراموں کی توثیق کیلئے بھی کہا جائے گا۔ یہ تجاویز اجلاس کے دوران پیش کی جائیں گی جہاں ان اقدامات کی توثیق کیلئے عمل میں لایا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن