کشمیرپریمیئرلیگ میں نئی فرنچائز کا اضافہ

Jul 03, 2022 | 18:43

ویب ڈیسک

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کے لیے این او سی جاری کر دیا، کے پی ایل آئندہ ماہ مظفر آباد میں شیڈول ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے این اوسی کے لیے شرائط عائد کی گئی تھیں، کےپی ایل نےپی سی بی کی تمام شرائط مان لیں جس پر پی سی بی نے یکم اگست سے25اگست تک ٹورنامنٹ کرانےکی اجازت دی ہے.علاوہ ازیں کشمیر پریمیئرلیگ میں ایک نئی فرنچائز کا اضافہ بھی ہوا ہے جس کے بعد کے پی ایل سیزن 2 میں 6 کی بجائے اب 7 ٹیمیں کھیلیں گی۔ٹورنامنٹ کا دوسرا سیزن7 فرنچائزز پر مشتمل ہوگا، کشمیر پریمیئر لیگ کی 7ویں ٹیم جموں جانباز ہوگی جبکہ لیگ کے سیزن 2 کی ڈرافٹنگ عیدالاضحیٰ کے بعد ہوگی۔

مزیدخبریں