سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پارٹی کے زیر اہتمام اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے میں بھرپور شرکت پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
اپنے ٹوئیٹ میں سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کے جلسے میں اتنی کثیر تعداد میں عوام کی شمولیت نہ صرف چئیرمین عمران خان پر پاکستان کے لوگوں کے مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی کثیر تعداد میں جلسے میں شمولیت واضح پیغام ہے کہ غیور پاکستانی قوم کسی طور بھی اس نااہل اور کرپٹ امپورٹڈ حکومت کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔