اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ سال 2024 حج کیلئے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حجاج کا کوٹہ لایا ہوں اور آئندہ سال حج پاکستانی رقم میں نہیں بلکہ ڈالر میں ہوگا، صدرپاکستان کے حج کا میری وزارت سے کوئی تعلق نہیں، وہ شاہی حج پر تھے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ سب حاجیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہیں اس بار یہ سعادت حاصل ہوئی، ایک لاکھ ساٹھ ہزارپاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی، اللہ کا شکر ہے کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا،مجموعی طور پرحاجیوں نے اطمینان کااظہار کیاشاہ سلمان اور کراﺅن پرنس محمد بن سلمان کے شکرگزار ہیں، سعودی حکومت نے حج کے موقع پرقابل ذکر انتظامات کیے، پاکستانی حجاج کے ہوٹلوں میں جا کر بھی حالات کا جائزہ لیا۔میں نے خود بھی اپنی جیب سے حج کیا اور نہ ہی کسی کو مفت حج کرنے دیا۔
طلحہ محمود