لاہور( این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔جہانگیر ترین سالانہ طبی معائنے کیلئے عید سے قبل برطانیہ گئے تھے، جہانگیر ترین نے لندن میں اپنا سالانہ طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ کروائے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی واپسی کے ساتھ ہی اب استحکام پاکستان پارٹی میں دوبارہ سیاسی رہنماﺅں کی شمولیت کا سلسلہ شروع ہوگا۔
جہانگیر ترین وطن واپسی
استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
Jul 03, 2023