اسلام آباد( نیٹ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا عمل 3 جولائی سے شروع ہو گا اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر گزشتہ مالی سال کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور ادارے نے 27 جون 2023 تک 7 ہزار 144 ارب روپے کے ٹیکس محصولات جمع کیے جبکہ ایف بی آر کا رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف7 ہزار 640 ارب روپے تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہایف بی آر مقررہ ہدف کے مقابلے میں 496 ارب روپے کے کم ٹیکس محصولات حاصل کر سکا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کا ہدف 9600 ارب روپے مقرر کیا ہے۔ایف بی آر نے مالی سال 24-2023 کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں ۔
ایف بی آر ہدف