حمزہ شہباز کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت 

لاہور( این این آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا نفرت اور انتہاپسندی کی پیداوار ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ ا سلام امن،برداشت اوررواداری کا درس دیتا ہے،آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ایسے نفرت انگیز افعال کسی طرح قابل قبول نہیں،ضرورت ہے کہ عالمی سطح پر اس حوالے سے قانون سازی کی جائے۔ا نہوں نے کہا کہ تشدد پسندعناصر کے ایسے اقدام پرامن معاشروں کیلئے خطرہ ہیں۔
حمزہ شہباز

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...