حجاج کی واپسی ، لاہور ، کراچی ، پشاور، اسلام آباد میں عازمین کا پرتپاک استقبال 

لاہور، اسلام آباد،راولپنڈی، کراچی (نوائے وقت رپورٹ،سٹاف رپورٹر، نامہ نگار)حجاج کرام کی واپسی شروع،پی آئی اے نے بعد از حج آپریشن کی پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ، سعودی عرب سے پہلے روز تمام پروازیں جدہ سے روانہ ہوئیں،پی آئی اے کے مطابق پی کے 762 علی الصبح 5.30 پر جدہ سے اسلام آباد پہنچی ،پی کے 760 دوپہر 3.20 پر جدہ سے لاہور پہنچی ،پی کے 832 دوپہر 3.35 پر جدہ سے کراچی پہنچی ، پی کے 740 شام 6.35 پر جدہ سے پشاور پہنچی ،پی کے 732 علی الصبح 4 بجے کراچی پہنچ گئی، پی کے 746 علی الصبح 6 بجے لاہور پہنچ گئی ،پی کے 742، 7.45 پر کراچی پہنچ گئی۔پی آئی اے کا قبل از حج پروازوں کا بروقت روانگی کا تناسب 94 فیصد رہا جس کی کافی پذیرائی ملیپی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پوری کوشش کی جارہی ہے کہ بعد از حج پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رکھا جائے گاپی آئی اے نے جدہ حج ٹرمینل پر حجاج کرام کی وطن واپس روانگی کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیںپی آئی اے کی خصوصی حج ٹیمیں جدہ و مدینہ ائر پورٹس پر حجاج کی رہنمائی کے لئے موجود ہے۔ پاکستانی ائر پورٹس پر حجاج کرام کے پرتپاک استقبال کے بھی اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔لاہور ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے سٹیشن منیجر علی عباس شاہ، حج منیجر میاں سہیل محمود نے حجاج کرام کا استقبال کیا، واپس آنے والے حجاج کرام کو پی آئی اے کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے، حجاج کرام نے جدہ حج ٹرمینل پر پی آئی اے کے عملے اور ادارے کی خدمات کو سراہا، قومی ائیر لائن کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ بعد از حج پروازوں کے ذریعے سے تقریباً 41 ہزار سرکاری، 19 ہزار پرائیویٹ حجاج اور 600 خدام مدینہ منورہ اور جدہ سے وطن واپس لائے جائیں گے۔پی آئی اے کی بعد از حج پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور پشاور براہ راست پہنچیں گی، حج آپریشن کے پہلے روز تمام پروازیں جدہ سے اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور پہنچیں۔قومی ایئر لائن نے جدہ حج ٹرمینل پر حجاج کرام کی وطن واپس روانگی کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں، پی آئی اے کی خصوصی حج ٹیمیں جدہ و مدینہ ائیر پورٹس پر حجاج کی رہنمائی کیلئے موجود ہیں، عازمین حج کی واپسی کیلئے پی آئی اے کا آپریشن 2 اگست تک جاری رہے گا۔
حاجی واپسی

ای پیپر دی نیشن