مکہ مکرمہ (اے پی پی)سعودی عرب مکہ مسجد الحرام میں الرواق السعودی سعودی دالان سے ایک گھنٹے میں ایک لاکھ 7 ہزار حجاج الوداعی طواف کیا، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی دالان سے حج میں پہلی مرتبہ فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ اس سے طواف کی گنجائش بڑھ گئی ہے،ایک گھنٹے میں ایک لاکھ حجاج کا الوداعی طواف کیا۔سعودی دالان چار منزلہ اور اس کا رقبہ 2 لاکھ 10 ہزار مربع میٹر ہیں۔ یہاں دو لاکھ 87 ہزار افراد کے لیے نماز کی گنجائش ہے جبکہ ایک گھنٹے میں ایک لاکھ سات ہزار افراد طواف کر سکتے ہیں۔ شاہ فہد بن عبدالعزیز کے حکم پر سعودی دالان میں مغرب کی جانب توسیع کی گئی۔ اس کے توسیعی حصے میں ستونوں کی تعداد 1500 کے لگ بھگ ہے۔ ہر ستون پر سفید سنگ مرمر لگا ہوا ہے۔ شاہ فہد کے زمانے میں دالانوں کے اوپر متعدد گنبد بنائے گئے۔ کل رقبہ 3 لاکھ 65 ہزار مربع میٹر ہے۔ یہاں دس لاکھ افراد بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں۔ سعودی دالان میں باب الملک فہد کا بھی اضافہ کیا جا چکا ہے۔