لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہوتے ہی مقامی اور سابق کرکٹرز نے توپوں کا رخ بورڈ کی طرف کر لیا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کارلوس بریتھ ویٹ نے کہا کہ یہ وہ کم ترین جگہ ہے جہاں آپ جا سکتے ہیں، یہ چیز عرصہ دراز سے ہماری طرف بڑھ رہی تھی۔کارلوس بریتھ ویٹ نے کہا کہ گزشتہ برس ٹی ٹونٹی فارمیٹ کا سپر 12 مرحلہ مِس کیا، وائٹ بال کرکٹ میں گزشتہ برسوں سے مشکلات رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے، ٹیلنٹ کی شناخت نہ کر پانا مسائل میں سے ایک ہے۔سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر این بشپ نے کہا کہ یہ ڈرامائی انداز سے اپنے ایک مقام سے گرنا ہے، ویسٹ انڈیز ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ دو دو بار جیت چکی ہے۔ کپتان تبدیل کرو، کوچ تبدیل کرو، جو چاہے تبدیلی لاو¿ لیکن نتائج توقعات کے برعکس ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بلند عزائم کے ساتھ کوالیفائنگ راو¿نڈ کھیلنے کے لیے گئی لیکن اس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔