لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق بھارتی کرکٹر سری کانت نے کہا ہے کہ بھارت میں کھیلنے کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ میں مشکل پیش آئے گی۔ میں گرین شرٹس کی صلاحیتوں کو نظر انداز نہیں کررہا مگر دیکھنا ہوگا کہ کیسی ٹیم منتخب کی جاتی ہے، یہاں گزشتہ میگا ایونٹ میں پاکستان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی،گرین شرٹس ایشیائی کنڈیشنز سے آگاہ ہیں مگر ان کو بھارت میں کوئی میچ کھیلے طویل عرصہ گزر چکا،اس کی وجہ سے مسائل ہوسکتے ہیں۔