مشہور باڈی بلڈر جو لِنڈر کا  30 سال کی عمر میں انتقال


لاہور(سپورٹس ڈیسک)جرمنی سے تعلق رکھنے والے مشہور باڈی بلڈر جو لِنڈر 30 سال کی عمر میں اچانک چل بسے۔ جو لِنڈر کی گردن سے دماغ تک خون پہنچانے والی اہم رگوں میں سوجن کے باعث موت واقع ہوئی۔ جو لِنڈر کی انتہائی قریبی دوست نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ 3 دن پہلے بار بار کہہ رہا تھا کہ میری گردن میں درد ہے لیکن ہم نے اس پر زیادہ توجہ نہیں دی۔جو لِنڈر کا تعلق جرمنی سے تھا تاہم وہ کئی سال سے تھائی لینڈ میں رہ رہے تھے۔ جو لِنڈر کے مختلف سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...