لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلین کھلاڑیوں کو انگلش وکٹ کیپر بیٹر جونی بیئرسٹو کو رن آو¿ٹ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کھانے کے وقفے کے دوران انگلش شائقین کی جانب سے آسٹریلین کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) ممبران نے لانگ روم میں آسٹریلین کھلاڑیوں کے خلاف نعرے لگائے، عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کا لانگ روم میں ایم سی سی ممبران سے سامنا ہوا، عثمان خواجہ کو آسٹریلوی کھلاڑی نے لانگ روم میں جملوں کا تبادلہ کرنے سے روکا۔لارڈز ٹیسٹ کے پانچویں روز الیکس کیری نے جونی بیئرسٹو کو متنازعہ طریقے سے رن آو¿ٹ کر دیا تھا، فیلڈ امپائر کی جانب سے فیصلہ تھرڈ امپائر کی جانب بھیجا گیا اور تھرڈ امپائر نے انگلش بیٹر کو آو¿ٹ قرار دیدیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے لارڈز کے لانگ روم میں جملوں کے تبادلے پر میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) سے رابطہ کیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ایم سی سی سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ایم سی سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آج آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ چند ایم سی سی ممبران کا جملوں کا تبادلہ ہوا، ایم سی سی نے کرکٹ آسٹریلیا سے معافی مانگ لی ہے، جملوں کا تبادلہ دوبارہ نہیں ہوا، کسی کو گراو¿نڈ سے نکالنا مناسب نہیں ہو گا۔ ایم سی سی ممبران نے آسٹریلوی کھلاڑیوں سے مبینہ طور پر بدزبانی کی، آسٹریلوی کھلاڑیوں سے ایم سی سی ممبران نے مبینہ طور پر ہاتھا پائی کی کوشش کی۔