لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے ورلڈکپ میں پاکستان بھارت ٹاکرے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ رواں سال ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے بہت چرچے ہیں، پاکستان بھارت میچ کا معیار اب کئی عرصے سے اچھا نہیں رہا۔بھارت، پاکستان کے خلاف کئی عرصے سے یک طرفہ میچ جیت رہا ہے، پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کوپہلی بار کسی عالمی کپ میں ہرایا۔ بھارت نے گزشتہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا، پاکستان بھارت میچ سے زیادہ بھارت اور آسٹریلیا کا میچ ورلڈکپ میں معیاری ہوگا۔ پاکستان اچھی ٹیم ہے، ورلڈکپ میں پاکستان کے میچ بھی اچھے ہوں گے، پاکستان کے بیٹرز بیٹنگ کیلئے سازگار پچوں پراچھاکھیلتے ہیں۔پاکستان کے فاسٹ باﺅلربھی بیٹنگ کیلئے سازگارپچوں پراچھی باﺅلنگ کراتے ہیں۔
پاکستان‘ بھارت میچ کا معیار اب کئی عرصے سے اچھا نہیں رہا: گنگولی
Jul 03, 2023