لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 43رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دوصفر کی برتری حاصل کرلی ۔ میزبان ٹیم 371رنز کے ہدف کے تعاقب میں 327رنز پر ڈ ھیر ہوگئی ۔ کپتان بین سٹوکس 155اور بین ؑڈکٹ83رنز بناکر نمایاں رہے ۔ مچل سٹارک ‘پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے تین تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 416اور دوسری 279رنز بنائے تھے ۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 325رنزبنائے تھے ۔