شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز ورک نے کہا ہے کہ 9 مئی کا سانحہ وطن عزیز کیخلاف بھیانک سازش تھی تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والوں کی اصلیت سب پر واضح ہوگئی پی ٹی آئی کاکوئی ویژن نہ تھا بلکہ وہ کسی خاص مشن کی تکمیل کیلئے آئی تھی مگر جس طرح وہ بے نقاب ہوئی ماضی میںاس کی بھی کوئی مثال نہیں ملتی ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔
پی ٹی آئی کاکوئی ویژن نہیں تھا،کسی خاص مشن کیلئے آئی تھی:خالق عزیز ورک
Jul 03, 2023