سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت ہے،سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گستاخانہ کارروائی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے،عالمی برادری فوری آنکھیں کھولے قرآن کی بے حرمتی جیسی کارروائیاں دنیا کا امن تباہ کرسکتی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور اسلامی تعلیمات نہ صرف تمام مذاہب کے احترام کا سبق دیتی ہے